جشن ولادت امام مہدیؑ، آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی شب دعا کا عظیم الشان اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مرکزی شبد کے دوران شاعرِ اہلبیتؑ زین جعفری، یاسر شاہ، دستہ امامیہ کے صاجبانِ بیاض شبیہ حیدر، جری سجاد نقوی، عون جعفری و دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ دعائے کمیل کی تلاوت محسن رفیق نے کی، جبکہ دستہ امامیہ کراچی کے مرکزی صاحبِ بیاض عاطر حیدر نے امام زمانہؑ کے حضور استغاثہ پیش کیا، جس میں فلسطین، کشمیر، یمن اور دیگر مظلوم اقوام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں اور امام مہدی (ع) کے جلد ظہور کیلئے گریہ و زاری کی گئی۔
اس موقع پر شرکاء شب دعا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مستضعفین کی حمایت میں ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مرکزی شب دعا کے اجتماع میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر سروش زیدی، عہداران و کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عاشقان امام مہدیؑ نے شرکت کی۔ مرکزی شب دعا کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔ مرکزی شب دعا کے موقع پر خون کی بڑھتی ہوئی قلت کے پیش نظر آئی ایس او کی جانب سے خون کا عطیاتی کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں مرد و خواتین شرکاء نے مستحق مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیئے، اس کے علاوہ شرکاء کیلئے سبیل کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔
یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین
یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی 3 مرکزی شاہراہوں، شاہ فیصل روڈ (پہلا رنگ روڈ)، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ (دوسرا رنگ روڈ)، اور شاہ خالد روڈ (تیسرا رنگ روڈ) سے بھی منسلک ہوگی۔
اس سڑک کے ساتھ کئی منصوبے جاری ہیں جن میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی تعمیر اور وادی قناۃ کی بحالی کا منصوبہ شامل ہے جو مدینہ کی ایک اہم وادی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور اسٹریٹجک منصوبوں کے آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے اثرات مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان مدینہ ایئرپورٹ