اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس دورے کے دوران کابینہ ڈویژن کی قیادت میں مختلف وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں مالیاتی امور اور احتساب کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور، تجارت اور نجکاری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جو کابینہ ڈویژن میں منعقد ہوئی۔ اس دوران مشن کی سفارشات پر گورننس اور احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفد نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے حکام سے بھی ملاقات کی، جس میں آئی ایم ایف کو ایف ایم یو کی ورکنگ اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مشکوک مالی ترسیلات، مالیاتی پورٹنگ اور جاری تحقیقات سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ وفد نے پاکستان کے آڈیٹر جنرل سے بھی ملاقات کی، جہاں آڈیٹر جنرل آفس کے کام کے طریقہ کار، مالی شفافیت اور پارلیمانی اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ہدایات پر عملدرآمد سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔

آئی ایم ایف کے اس دورے کے دوران مالیاتی نگرانی اور احتساب کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا، جبکہ مشن کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کے لیے پالیسی فیصلے متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

حکومت نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی۔

سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی،  جنید انوار چوہدری نے کہا کہ آج بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا،  سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ  پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا،  فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا،  فیری سروس شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا چھاپہ ، بحریہ ٹاون کیخلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے منسلک چھپائی گئی دستاویزات نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد
  • کیپٹل مارکیٹ کو متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
  • حکومت نے فیری سروس لائسنس کی اصولی منظوری دے دی
  • خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • وزارت بحری امور نے فیری سروس لائسنس کی منظوری دیدی
  • ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز لال بیگوں کی موجودگی، تحقیقات جاری
  • وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
  • مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ
  • صدر آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات، عالمی امور پر تبادلۂ خیال
  • اسلام آباد ایکسپریس حادثہ ‘ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور قصور وار : ذمہ داروں کو جیل بھجوائیں گے : وزیرریلوے