اسلام آباد ایکسپریس حادثہ ‘ ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور قصور وار : ذمہ داروں کو جیل بھجوائیں گے : وزیرریلوے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
لاہور؍ اسلام آباد؍فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+این این آئی+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو گزشتہ رات کالا شاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے مقررہ رفتار کو نظر انداز کیا جبکہ ٹرین روانگی سے قبل ایک بوگی کی الائنمنٹ میں خرابی کی اطلاع دی گئی تھی جسے نظر انداز کیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر نو بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ ٹرین کا انجن محفوظ رہا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق جائے حادثہ پر 800 میٹر ٹریک متاثر ہوا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزرے گی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتے کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز عامر نثار چودھری 4 اگست سے 6 اگست تک ڈی ایس ریلوے آفس لاہور کے کمیٹی روم میں 107 اپ اسلام آباد ایکسپریس کی یکم اگست جمعہ کی شام ہونے والی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے انکوائری کریں گے۔ انکوائری کا آغاز صبح نو بجے ہوگا، اس دوران فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز حادثہ کے حوالے سے کسی طرح کی بھی اطلاع رکھنے والے شخص سے ملاقات کیلئے دستیاب ہوں گے۔اسلام آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پاکستان ریلویز نے کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر تے ہوئے ، فٹنس رپورٹ جاری کردی ہے ،ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزرے گی۔اسلام آباد ایکسپریس آج معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل گئی ہے جوسات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کے گی۔اس حولاے سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معمول کے مطابق روانہ وفاقی وزیر اسلام آباد نے کہا کہ گئی ہے
پڑھیں:
لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل لاہور سے شروع کی گئی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کراچی پہنچنے کے بعد واشنگ لائن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی ایک اکانومی کلاس کی بوگی واشنگ لائن کی طرف جاتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی خوش قسمتی سے ٹرین اس وقت خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے باعث واشنگ لائن کی طرف جانے والا ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا، جس سے ریلوے کی صفائی اور دیکھ بھال کے معمولات متاثر ہوئے,ٹرین لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ حادثہ ہوگیا.
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا تھاجسے لاہور سے کراچی کے درمیان مسافروں کے لیے ایک جدید، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولت قرار دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ٹریک یا ٹرین کی ممکنہ خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے مقام پر اُلٹ گئی تھی، حادثہ پٹری کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا تاحال ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد