طلبہ پڑھائی پر توجہ دیں،فیس ہم دیں گے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، ہونہار اسکالر شپ اسکیم کے لیے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن
نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں، صبح9بجے سے شام5تک ہونہار اسکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار اسکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا، طلبہ ہونہار اسکالر شپ کے لیے ہیلپ لائن نمبر042-99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہونہار اسکالر شپ کے لیے کے لئے
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔