Al Qamar Online:
2025-05-04@12:26:49 GMT

جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعیدکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

لاہور(اے پی پی)عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، سابق جسٹس اعجاز الاحسن،عدالت عظمیٰ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد بلال حسن اور وکلا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی ودیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی کردی ہے عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دو مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی، عمیر نیازی، زین الہٰی، سعد علی خان اور تیمور نواز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر بھی کاروائی آئندہ تاریخ تک موخر کر دی ہے جبکہ تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب کی امریکہ جانے کے لئے اجازت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کنول شوزب نے اپنے وکیل کے ذریعے امریکہ جانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ دو سال سے بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکی 18 مئی کو بیٹے کی گریجویشن تقریب ہے جس کے لئے کالج کی طرف سے تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لہٰذا عدالت ایک ماہ کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دے عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا ہے مزید سماعت 5 مئی کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کے سینیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا، سیکڑوں افراد کی شرکت
  • شاہ محمود قریشی ودیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت سانحہ 9 مئی کی11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 10 مئی تک ملتوی
  • لاہور، سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
  • بنگلا دیش کے سابق جنرل کا پاک بھارت جنگ کی صورت میں بھارت پر حملے کا مشورہ
  • عدالت نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف دیدیا
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کا نظام چلانے کا نسخہ بتا دیا
  • سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور
  • نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
  • اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ