امریکا نے یوکرین سے ڈیفنس سسٹم مشرق وسطیٰ منتقل کردیے، وزیردفاع کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے یوکرین سے کچھ میزائل اور ڈرون دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کیے ہیں تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کے دوران خطے میں موجود امریکی اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ان سے بار بار پوچھا جا رہا تھا کہ کیا امریکا نے یوکرین سے کچھ دفاعی سسٹمز مشرق وسطیٰ منتقل کیے ہیں، تو ان کا جواب ہے: ’’ہاں، ہم نے ایسا کیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں موجود اپنے شہریوں اور افواج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر جاری میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور امریکا کی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) کراچی میں ڈیفنس فیز میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، خواجہ شمس الاسلام کو 3 گولیاں لگی تھیں، واقعے کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طو رہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، بتایاگیاہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فیز6میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اتر ے تو نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند گولیاں برساں دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے ان کا بیٹا اور ایک شہری بھی زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔(جاری ہے)
ایس ایس پی جنوبی کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں 2 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔کورنگی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا مقتول کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی تھی۔
ریسکیو حکام کاکہنا تھا کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔کراچی کے علاقے ملیر 15 پر سامان سے بھرا ٹرالر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا تھا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار معجزاتی طور پر محفوظ رہے، تاہم موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیاتھا۔ حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور ٹرالر کے شیشے توڑ ڈالے۔ مشتعل شہریوں نے ٹرالر کو جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو منتشر کردیاتھا۔اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے خاتون اور بچہ زخمی ہوئے، ملیر اور فرنٹئیر کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔