فتویٰ کی آڑ میں 1.13 ارب کا فراڈ‘ نیب نے ریفرنس دائر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) نیب لاہورنے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622متاثرین سے ایک ارب 13کروڑ روپے کے فراڈ پرائم زون اسکینڈل پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔
ریفرنس 1622متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہےجنہیں ایل پی جی بزنس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیکر دھوکادہی کی گئی۔
نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے‘دو ملزمان سید شہزاد عزیز اور محمد نسیم خان روپوش رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔