ویلنٹائن ڈے کا پہلا رزلٹ آ گیا،محبوب کی دھلائی،ٹنڈ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نوشہرہ ورکاں(نیوز ڈیسک)نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلے عالی میں ویلنٹائن ڈے پر محبوبہ کو ملنے والا عاشق گھر والوں کے ہتھے چڑھ گیا،لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق پکڑے جانیوالےنوجوان عاشق کی شناخت عثمان کے نام سے ھوئی جو نوشہرہ ورکاں کا رہائشی ہے، تشدد کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کی مونچھیں ،سر کے بال اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں۔
تصاویر میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے واقع کی مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی نوجوان میڈیکل حاصل کرنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچ گیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نوشہرہ ورکاں
پڑھیں:
سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لئے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئے طریقہ کار و گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے طریقہ کار کے مطابق ضلعی تنظیموں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے گی جبکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لئے پینل تشکیل دیے جائیں ، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے، تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اور متنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔
ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدرکو حاصل ہوگا۔