بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سلمان اکرم راجہ— فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔
لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بنی گالا جیسی آفر مسترد کر چکے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے جیل میں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس خوش آئند ہے، قوم بھی ایسا ہی چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد ہو اور قوم قید میں ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو آئین و قانون حق دیتا ہے وہ کیسے روکا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا سابق حکمرانوں کی قید کے حالات اور عیاشیاں ہم سب کے سامنے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا اپنی ذات کے لئے مذاکرات نہیں چاہتے، ملاقات تک کرنے نہیں دے رہے کیا بانی پی ٹی آئی سے اتنا خوف ہے۔