جعلی اوربغیرلائسنس سینکڑوں کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرعام فروخت ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)جعلی اور بغیر لائسنس سینکڑوں کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرعام فروخت ہونے لگی، میڈیسن مارکیٹ میں نشاندھی کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہورہی، شہریوں اور تاجر رہنمائوںکاحکومت پنجاب سے جعلی ادویات بنانے والے کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھرمیں سینکڑوں جعلی ادویات بنانے اور بغیر لائسنس کے کمپنیاں کام کررہی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی میڈیسن مارکیٹ چینوٹ بازار میں تقریبا فارم 7اور بغیرلائسنس کے 600کے قریب جعلی ادویات فروخت ہورہی ہیں اس سلسلہ میں شہریوں اور تاجروں کاکہناہے کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی ادویات کی کئی بار نشاندھی کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہورہی،مبینہ طور پر الزام ہے کہ مقامی محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کے اہلکار لاکھوں روپے رشوت وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہے بعد میں گلی محلوں میں موجودسٹوروں پر فروخت ہوتی ہے، یہ کمپنیاں عوام کو ادویات کے نام پر زہر فروخت کررہی ہیں، جعلی کمپنیوں کے زہریلی ادویات صحت ٹھیک کرنے کی بجائے انسانی جانوں کیلیے خطرناک ثابت ہورہی ہیں۔(جاری ہے)
شہریوں،سماجی تنظیموں کے رہنما ئوں،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سنئیر رہنماؤں اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت، صوبائی وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے جعلی ادویات بنانے والے کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جعلی ادویات اور غیر لائسنس ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور، جعلی ادویات کی اس گھناونے کاروبار میں ادویات سے منسلک مختلف لوگ ملوث ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل ا باد سمیت پنجاب جعلی ادویات کمپنیوں کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی بچپن سے دیکھ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا منرلز بل بانئ پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر پاس نہیں ہو سکتا۔