سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلسِ مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مجلس مشاورت کی دوسری نشست آج ہو گی۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلسِ مشاورت کا عنوان ’دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد‘ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجلسِ مشاورت بانیٔ چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔
کرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنا ہے۔
کرم میں امن عمل ڈی ریل ہونے کا کوئی امکان نہیں، بیرسٹر سیف
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اجلاس کا مقصد قومی مسائل کے پائیدار حل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے۔(جاری ہے)
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، پہلگام میں فائرنگ چھٹی سنگھ پور ہ میں سکھوں کے قتل عام جیسا واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے 2000میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر 35سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ مشعال ملک نے کہا کہ امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کو میڈیا کی خبروں کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس بھارت کے دورے پر ہیں۔\932