پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو اسلام آباد میں میں جاری جو 27 اپریل تک جاری رہے گی، جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی، ہارون اختر خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ہارون اختر خان نے ایکسپو کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
ہارون اختر خان نے کہا، "پاکستان کا فرنیچر سیکٹر بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صنعت کی ترقی نہ صرف معیشت کو فروغ دے گی بلکہ مقامی تیار کنندگان کو عالمی معیار تک پہنچنے کی ترغیب دے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مقامی مینوفیکچررز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہ عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر سکیں۔
ایکسپو میں جدید و روایتی فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہاتھ سے بنی دستکاریاں شامل ہیں۔ مساج چیئرز اور لکژری فرنیچر نے خاص طور پر شرکاء کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ ایونٹ ڈائمنڈ سپریم فوم اور ڈولچے ویٹا کی اسپانسرشپ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری اور مقامی ہنر کو عالمی سطح
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ توانائی بنکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔