ڈسکہ: چھت پر کھیلتے دو کمسن کزن آٹے کی پیٹی میں دم گھٹنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ڈسکہ( نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) چھت پر کھیلتے دو کزن آٹے والی پیٹی میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ڈسکہ کے نواحی گائوں منڈیکی گورائیہ کے افضل کا پانچ سالہ بیٹا عبداللہ اور اس کے بھائی افضال کا چھ سالہ بیٹا ارحم گزشتہ روز اپنے گھرکی چھت پر کھیل رہے تھے کہ ان کے گھر والوں نے آٹے والی پیٹی دھو کر دھوپ میں رکھی ہوئی تھی۔ دونوں بچے اس آٹے والی پیٹی میں گھس گئے تو آٹے والی پیٹی کا دھکن بند ہوگیا۔ اہل خانہ پورا دن دونوں بچوں کی تلاش کرتے رہے مگر وہ کہیں نہ ملے۔ اطلاع کرنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ رات گئے پولیس نے چھت پرجاکر آٹے والی پیٹی کھولی تو دونوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے جو دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دونوں بچوں عبداللہ اور ارحم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چھت پر
پڑھیں:
کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
کراچی:ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام نے بتایا کہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے بائیک سوار کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز اور زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔
چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے گیٹ پر حادثہ ہوگیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوانوں کو ٹرالر نے ٹکر ماری ہے یا اس کی زد میں آئے ہیں تحقیقات کررہے ہیں۔
پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔