سعودی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
سعودی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دونوں ممالک نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔