Islam Times:
2025-07-26@06:59:29 GMT

غزہ کے بارے اپنی دھمکیوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی عقب نشینی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

غزہ کے بارے اپنی دھمکیوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی عقب نشینی

امریکی صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے غزہ سے متعلق اپنی دھمکیوں پر عملدرآمد سے عقنب نشینی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بارے معلوم نہیں کہ اسرائیل نے کیا فیصلہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بارے اپنی دھمکیوں سے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی فیصلہ سازی کا سہارا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے کیا ہونے والا ہے! ہفتے کے روز اپنی جانب سے مقرر کردہ اس ڈیڈ لائن کہ اگر باقی "تمام یرغمالیوں" (اسرائیلی قیدیوں) کو ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک رہا نہ کیا گیا تو "غزہ کو جہنم میں بدل جائے گا"، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انتہاء پسند امریکی صدر نے مزید کہا کہ "اگر اس بات کا فیصلہ مجھ پر منحصر ہوتا" تو میں بہت سخت موقف اختیار کرتا لیکن میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ اسرائیل کیا فیصلہ کرے گا!

اس بارے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے لگتا ہے کہ امریکی صدر نے غزہ میں اپنے انتہا پسندانہ موقف کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری اسرائیلی رژیم پر ڈالنے کی کوشش کی ہے کیونکہ قبل ازیں ٹرمپ کا بذات خود کہنا تھا کہ غزہ میں قید تمام اسرائیلی قیدیوں کو ہفتے کے روز تک رہا کر دیا جائے ورنہ "مَیں جہنم کے دروازے کھول دوں گا!" تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل تمام قیدیوں کو ایک ہی مرتبہ رہا کرنے کی شرط سے عقب نشینی کی کوشش میں ہے۔ ادھر ٹائمز آف اسرائیل نے بھی اطلاع دی ہے کہ تل ابیب نے ثالثوں کے ذریعے حماس کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر وہ اتفاق رائے کے مطابق تینوں اسرائیلی قیدیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دے تو اسرائیل بھی موجودہ عمل کو جاری رکھنے پر تیار ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کیا عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاﺅنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں.

(جاری ہے)

رچرڈ گرینل امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن ہیں انہوں نے ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم سے ریاست کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں آپ اکیلے نہیں ہیں عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی، جو امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کے نائب چیئرمین ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان پر بے حد فخر ہے، جو اپنے والد، سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے گرینل کو انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینے پر سراہا اور عمران خان کی رہائی کے لیے اتحاد پر زور دیا.

اس ماہ کے آغاز میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پہلے امریکا جائیں گے تاکہ اپنے والد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو اجاگر کر سکیں اس کے بعد وہ پاکستان آ کر اس تحریک کا حصہ بنیں گے جو سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے چلائی جا رہی ہے. اگرچہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا لیکن وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت اجتماع کا حق صرف پاکستانی شہریوں کو حاصل ہے اور غیر ملکیوں کو پاکستان میں جلسہ یا اجتماع کرنے کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی چوں کہ برطانوی شہری ہیں، اس لیے وہ مقامی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی طور پر حصہ نہیں لے سکتے اور اگر وہ ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کا ویزا منسوخ کیا جا سکتا ہے.

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کی جانب سے بھی اس معاملے پر متضاد بیانات سامنے آئے ہیں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دونوں بھائیوں کو قانون کی حدود کے اندر رہ کر پاکستان آنے اور اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت ہونی چاہیے. 

متعلقہ مضامین

  • حماس کو ’شکار کیا جائے گا‘، ٹرمپ وحشیانہ دھمکیوں پر اتر آئے
  • حماس رہنما جنگ بندی پر راضی نہیں، وہ مرنا چاہتے ہیں اور اسکا وقت آگیا؛ ٹرمپ کی دھمکی
  • بڑے سیاسی گھرانے کی شخصیت کے کرپٹو میں 10 کروڑ ڈالر ڈوب گئے
  • امریکا سے گوشت نہ خریدنے والے ممالک ‘نوٹس’ پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • ہمارے بغیردنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی، امریکی صدرکا دعوی
  • امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت میں نوکریاں دینا بند کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کل اپنی والدہ کے آبائی ملک سکاٹ لینڈ کا نجی دورہ کریں گے
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات