نازش جہانگیر کو سیر سپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک سیر سپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پہننے اور بولڈ انداز اپنانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام ’بالی‘ پر سیر سپاٹوں کے دوران بنوائی گئی ویڈیوز اور کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب اور مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی دیے کہ اداکارہ کہتی تھیں کہ اب وہ عبایا کریں گی لیکن انہوں نے یہ کیا پہن لیا؟
اسی طرح کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ اب وہ دوبارہ بولڈ لباس نہیں پہنیں گی۔
بعض مداحوں نے لکھا کہ شاید اداکارہ کو کوئی ڈراما یا منصوبہ نہیں مل رہا، جس وجہ سے انہوں نے اس طرح کا لباس پہنا۔
کچھ لوگوں نے لکھاکہ جب بعض اداکارائیں کچھ مشہور ہوجاتی ہیں تو وہ اس طرح کا بولڈ اور نیم عریاں لباس پہننے لگتی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Nazish Jahangir Khan (@nazishjahangir)
بعض افراد نے سوالات اٹھائے کہ شوبز شخصیات کی زندگی ایسی کیوں بن جاتی ہیں کہ انہیں ایسی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنی پڑتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس اور انداز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں آخرت کا خوف کرنے کا درس بھی دیا۔
بعض افراد نے لکھا کہ پہلے نازش جہانگیر اچھی اداکارہ ہوا کرتی تھیں لیکن اب یہ بھی دیگر کی طرح بولڈ لباس پہننے لگی ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا نیا فیصلہ، پی آئی اے کی نج کاری کب ہوگی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بولڈ لباس صارفین نے نے لکھا لکھا کہ
پڑھیں:
کوئی بھی نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتا، نصرت بھروچا ٹرولنگ پر پھٹ پڑیں
بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا مندر کے دورے کے دوران اپنے لباس اور مذہب کے باعث خود پر ہونیوالی تنقید پر پھٹ پڑیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران نصرت بھروچا نے اپنی نئی فلم’چھوری 2‘ کی تشہیر کے دوران مندروں میں جانے اور لباس پر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کی۔نصرت بھروچا نے ٹرولرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ میرے لیے، میرا ایمان حقیقی ہے، غیر حقیقی چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور یہی میرے یقین کو مضبوط کرتی ہیں، اسی لیے میں اب بھی اپنے مذہب سے مضبوطی سے جڑی ہوں ‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ آپ کو جہاں سکون میسر آئے آپ کو وہاں جانا چاہیے، پھر چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ ، میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں حتیٰ کہ سفر میں بھی اپنی جائے نماز اپنے ساتھ رکھتی ہوں‘ ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ’ چاہے میں کہیں بھی جاؤں یا کوئی بھی لباس پہنوں ، مجھے غیر مناسب تبصروں کا سامناکر نا پڑتا ہوں، جب میں اپنی تصویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں، یہ کس قسم کی مسلمان ہے؟ اس کے کپڑے دیکھو'۔نصرت بھروچا کاکہنا تھاکہ ’میرا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خدا ایک ہے مگر اس سے رابطہ کرنے کے لیے مختلف راستے ہیں اور میں ان تمام راستوں کو تلاش کرنا چاہتی ہوں، ناقدین کی رائے مجھے تبدیل نہیں کر سکتی یا مجھے مندر جانے یا پھر نماز پڑھنے سے نہیں روک سکتی ‘۔