سال2024- الخدمت کی سندھ میں سوا ارب روپے کی فلاحی سرگرمیاں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی(سماجی رپورٹر) الخدمت فاو?نڈیشن سندھ ریجن بورڈ ا?ف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمہ داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکیتمام اضلاع میں گزشتہ برس سوا ارب روپیکی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024 کے دوران شعبہ کفالتِ یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے،چونرا اسکولز، تعلیمی وظائف اور اسٹریٹ چلڈرنز کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخرجات کئے۔شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پر4 کروڑ10 لاکھ روپے، شعبہ صحت پر 43 کروڑ 70 لاکھ روپے،ضرورتمندوں کوصاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر9 کروڑ 20 لاکھ روپے،راشن کی تقسیم، ونٹرپیکج، وہیل چیئرز،سلائی مشین،قربانی کے گوشت کی تقسیم کے منصوبوں پر22 کروڑروپیخرچ کئے،بیروزگاروں کو اپنے پپروں پر کھڑاکرنے کے منصوبے پر2 کروڑروپیخرچ کئے۔الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے گزشتہ سال مجموعی طور پر سوا ارب روپیکے اخراجات کیے گئے جس سے 16 لاکھ 20 ہزارسے زائد مستحقین کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرسیدتبسم جعفری نے کہاکہ وسائل سے محروم طبقے کی فلاح وبہبود کے لییصاف پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔الحمدللہ گزشتہ برس اتنے بڑے پیمانے پر انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیاں الخدمت کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی بھرپورکاوشوں اور مخیرحضرات کے تعاون سے ممکن ہوسکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں: وزارت آئی ٹیپاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں
وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی تا اکتوبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات کا حجم ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔