غربت تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ریڑھی پر مچھلی اور کباب فروخت کرنے والا دیر بالا کا غریب مچھلی فروش عابد دیروجی کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا میں 17 گریڈ میں ایس ڈی او بن گیا ۔
غربت کو تعلیم کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں سمجھنا چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں نوجوان نسل کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہیں، شاہد آفریدی
پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد ہوا۔
فائنل میچ یونس خان اسٹیڈیم، میران شاہ میں منعقد کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں سینئر عسکری حکام، ضلعی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خیبر پختونخواہ کی 16 ٹیموں نےکرکٹ لیگ میں حصہ لیا جس میں باجوڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
مہما ن خصوصی شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو سرگرم رکھ کر ان کاٹیلنٹ پروان چڑھا رہی ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں ہماری نوجوان نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نوجوان نسل کے لیے یہ کردار احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ ابھرتے ہوئے ٹینلٹ کو رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ فٹبال، کرکٹ کیمپس اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی بنائے جائیں۔
شاہد آفریدی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھیل کے اعلیٰ معیار کو بھی سراہا۔
عوام نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔