Islam Times:
2025-04-25@10:33:50 GMT

امریکی سامراج کا نیا چہرہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع : امریکی سامراج کا نیا چہرہ
مہمان: سید راشد احد (سینئیر تجزیہ نگار، ماہر أمور مشرق وسطیٰ)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 16 فروری 2025

موضوعات گفتگو:
⭐عالم اسلام خصوصا اور پوری دنیا کو عموما ٹرمپ کے نئے غیراعلانیہ اور غیر اخلاقی ورلڈآرڈر کا سامنا اور درپیش چیلنجز کیا ہوسکتے ہیں؟
 
⭐ ٹرمپ کے فلسطینیوں کے اخراج کا مطالبہ، عالم اسلام اور خصوصا عرب ممالک کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
 
⭐ سعودیہ میں فلسطینی ریاست کا قیام، کیا عرب ممالک خواب سے بیدار ہونگے؟
 
خلاصہ گفتگو:
امریکی کی مشرق وسطیٰ سے متعلق سیاسی پالیسیوں  کو اسرائیل کی صیہونی لابی  کنٹرول کرتی ہے
ٹرمپ جو کچھ بولتا اور کہتا ہے وہ بھی  صیہونییت کی  ڈکیٹیٹ پالیسی ہے
ٹرمپ ایک ایسا امریکی صدر ہے جو انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ  مذموم عزائم کا اظہار کرنے والا شخص ہے
امریکہ میں موجود صیہونی ادارے امریکی سامراج کی سیاسی پالیسیوں میں اہم کردار اداکرتے ہیں
مختلف صیہونی ادارے سینیٹ سے لے کر انتظامیہ و عدلیہ تک کنٹرول کرتی ہیں
یہ سب گلوبل صیہونی لابی کے زیر ِ اثر کام کرتے ہیں
عالمِ اسلام نے فی الوقت تو ٹرمپ کے غزہ خریدنے کے فیصلہ کی مخالفت کی ہے
لیکن عرب ممالک میں موجود امریکی اثر رسوخ سے حالات بدلنے کا خدشہ ہے
امریکہ  اپنی اندرونی کمزوری اور بیرونی طور پہ تنہا ہونے کی بنا پہ گیدڑ بھبکیاں  دے رہا ہے
حماس نے امریکی سامراج اور صیہونی لابی کو ناکوں چنے چبوادیے ہیں
ٹرمپ کی شعلہ بیانیاں امریکی سامراج کی عالمی ساکھ کو دن بدن خراب کررہی ہے
عالمِ اسلام ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کی قوت سے امریکی عزائم کو ناکام بناسکتا ہے
 
 
 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی سامراج

پڑھیں:

امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے، علامہ صادق جعفری
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • ٹریڈوار، مذاکرات واحد اچھا راستہ
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو