نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک، 12 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی رات کمبھ جانے والے مسافروں کی بڑی بھیڑ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے میں 18 لوگ ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریاگ راج (الہٰ آباد) ٹرین ہفتہ کی رات پلیٹ فارم نمبر 14 پر کھڑی تھی۔ اس پر سوار ہونے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ دو دوسری ٹرینوں کی روانگی مین تاخیر کے باعث ان کے مسافر بھی پلیٹ فارم نمبر 12، 13 اور 14 پر موجود تھے۔ اسی دوران پریاگ راج ٹرین کے مزید مسافر آنا شروع ہو گئے۔ جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر 16 کے ایسکلیٹر کے قریب اور پلیٹ فارم نمبر 14 اور 15 پر بھگدڑ مچ گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد اس میں کچلے گئے۔
وزیر ریلوے نے اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دے دیاریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو نئی دہلی اسٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ڈاکٹروں اور عہدیداروں سے بات کی ہے اور مناسب ہدایات دی ہیں۔ دہلی کے چیف سیکریٹری نے ایک بڑی میڈیکل ٹیم کو مختلف اسپتالوں میں ڈیوٹی پر لگایا ہے۔
Distressed by the stampede at New Delhi Railway Station.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 15, 2025
وزیراعظم مودی کا اظہارِ افسوسبھارتی وزیراعظم مودی نے بھگدڑ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا کہ ’میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے غمزدہ ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اہلکار ان تمام لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو بھگدڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔‘
There has been an unfortunate incident at New Delhi Railway Station.
Have spoken to Chief Secretary & Police Commissioner and asked them to address the situation.
CS has been asked to deploy relief personnel.
Have instructed CS & CP to be at the site and take control of…
— LG Delhi (@LtGovDelhi) February 15, 2025
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے تباہ کن خبر آئی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھبھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، ‘نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے تباہ کن خبر۔ ریلوے پلیٹ فارم پر بھگدڑ سے لوگوں کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھگدڑ پریاگ راج مودی نیو دہلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھگدڑ پریاگ راج نیو دہلی پلیٹ فارم نمبر اسٹیشن پر پر بھگدڑ
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈی پی او کرک کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔
دوسری جانب رات گئے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملہ کر دیا جس میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔