آئی ایم ایف کا اعتراض، تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کا فیصلہ روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی ایم ایف کے اعتراض پر تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تعمیراتی شعبے میں ریلیف کے لیے ٹاسک فورس بنائی تھی، جس نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں تاہم تعمیراتی شعبے کے ریلیف کو آئی ایم ایف نے ایمنسٹی قرار دے دیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کو نیا ٹاسک دے دیا گیا ہے، اب وہ تعمیراتی شعبے کے ریلیف پیکج کو ازسرنو ترتیب دیں گے، اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کو آئندہ دورہ پاکستان میں ان تجاویز پر بریفنگ دی جائے گی۔ٹاسک فورس نے 50 لاکھ روپے کی جائیداد نان فائلرز کو خریدنے کی تجویز دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلر کو 50 لاکھ روپے پہلی جائیداد خریدنے پر پوچھ گچھ نہ کی جائے۔معاشی میدان بڑی کامیابی ! پاکستان نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے رعایتی قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کو منالیاٹاسک فورس کی یہ تجویز بھی ہے کہ فائلرز کو بھی جائیداد کی خریداری پر 8 فی صد ٹیکس دینا پڑتا ہے اسے ختم کیا جائے، تعمیراتی شعبے میں فروغ سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی تیز ہوگی۔یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ جائیداد کی خریداری میں 3 فی صد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔