سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کیلئے تمام اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ہاکی کے میدان میں عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہے، پاکستان کو کرکٹ میں خیبرپختونخوا نے بڑے کھلاڑی دیئے ہیں، موقع ملا تو خیبرپختونخوا سے بھی اچھے کھلاڑی دیں گے، ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، گورنر ہاوس میں کل علما و مشائخ کے ساتھ اجلاس ہوگا، سیکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، سیاست ہوتی رہے گی، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔