امریکا کی مدد سے اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف اپنا مشن مکمل کرے گا،گزشتہ 16 ماہ میں اسرائیل نے ایران کے نیٹ ورک پر زبردست ضرب لگائی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ “امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں ایران کو تباہ کرنے کے مشن کو مکمل کریں گے۔”
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے میں اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔”
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر حال میں روکے گا، ایران کبھی بھی جوہری طاقت نہیں بن سکتا کیونکہ جوہری ایران اپنے خلاف کسی بھی دباؤ یا کارروائی سے خود کو محفوظ تصور کرے گا اور ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
خیال رہےکہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل غزہ میں ایران فلسطینی عسکریت پسند گروہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، لبنان میں بھی ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ بھی کشیدگیاں جاری ہیں، اس کے علاوہ یمن اور عراق میں موجود ایران کے حامی فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہوئے گروہ اسرائیل کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایران اور اسرائیل پہلی مرتبہ براہ راست فوجی تصادم میں ملوث ہوئے،???? یکم اکتوبر 2023 کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا، جس کے جواب میں 26 اکتوبر کو اسرائیل نے ایران کے فوجی مقامات پر فضائی حملے کیے، جس میں ایرانی فوج کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔