پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون دبئی میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔
اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات اتھارٹیز سے رابطہ کیا۔ جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
اب اونیجا رابسن کو دبئی سے امریکا بھیجنا پھر مسئلہ بن رہا ہے کیونکہ خاتون نے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی وہ وزٹ ویزے پر ہے اسے زبردستی نہیں بھیجا جاسکتا۔ کسی وجہ سے اگر خاتون کو دبئی سے ڈی پورٹ بھی کیا جائے تو کوئی ایئرلائن یا پائلٹ اس ایب نارمل خاتون کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 15 گھنٹے طویل پرواز میں لے جانے پر آمادہ نہیں، ممکنہ طور پر خاتون کو اگلے سفر کیلئے راضی کر کے ہی امریکہ بھیجا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور
—فائل فوٹوکوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیرباز کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر سریئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا گیا۔
قبائلی سردار شیرباز کو 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سردار شیرباز کو سریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ خاتون کے 5 بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں
مقدمہ قتل میں سردار شیرباز سمیت 13 افراد گرفتار ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں لگيں۔