پتوکی ، کھلے مین ہول میں گر کر دو افراد جاں بحق، ورثا کے احتجاج پر بلدیہ کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول میں گر گیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون اور شہری کو باہر نکالا لیکن دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے اہل علاقہ نے نوجوان کی میت کو ملانوالہ بائی پاس نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس نے سی او میونسپل کمیٹی عمر فاروق اور ایم او ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مین ہول میں گر
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔