سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون دیوانی عدالتیں آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ایکٹ میں ترمیم، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔
وزیر داخلہ امیگریشن ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے، مختلف سیاسی امور پر بھی ایوان میں بحث کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اجلاس ا ج
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔