معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق سے ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ کم ہوگیا ہے، اور آنے والے دنوں میں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک میں بہتر حالات دیکھ رہے ہیں تو یہ پوری ٹیم کی کاوش ہے، سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔
وزیراعظم نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Economy Shahbaz Sharif شہباز شریف معیشت مہنگائی وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف مہنگائی شہباز شریف نے کہا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوست ممالک کے سربراہوں سے رابطے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔