آپ مجھے نہیں سنبھال سکتے، راکھی نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی۔
ان دنوں مفتی قوی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم اب اداکارہ نے شادی سے متعلق نیا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ میں مفتی قوی سے شادی کے لیے سنجیدہ نہیں ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ ان کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، اور وہ مجھے سنبھال نہیں سکیں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہیں، جو انہیں بھارت میں ابھی تک نہیں ملا۔ راکھی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ میرے پیچھے ہیں مگر وہ صرف مجھے اور میری شہرت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر راکھی نے جواب دیا ’اگر مودی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کر سکتی؟ جب ایک جوڑا راضی ہو جائے تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟‘
راکھی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ’اچھی اور مہذب لڑکی‘ قرار دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت کے ساتھ ان کی شادی 14 فروری کو مقرر ہے، انہوں نے شو کے میزبان کو بطور گواہ شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مفتی قوی راکھی نے شادی کی
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔