لاہور میں صحت، انجینئرنگ اور معدنیات کی بین الاقوامی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور میں 17 سے 19 اپریل 2025 کو ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو (HEMS 2025) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے غیر ملکی خریدار اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ یہ نمائش پاکستان کی صحت، انجینئرنگ اور معدنی مصنوعات کو عالمی منڈی میں روشناس کرانے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہوگی۔
اس ایونٹ میں زرعی و برقی مشینری، آٹوموٹیو انڈسٹری، گھریلو برقی آلات، ادویات، کاسمیٹکس، سرجیکل آلات، کیمیکل، ماربل، معدنیات، تعمیراتی سامان، زیورات، کھیلوں کا سامان، دستکاری، پیکیجنگ اور فرنیچر جیسے شعبے نمایاں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز
HEMS 2025 عالمی خریداروں کو بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتوں کے ذریعے پاکستانی صنعتکاروں سے براہ راست جوڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔ (منرل انویسٹمنٹ پویلین) اس نمائش کا سب سے اہم حصہ ہوگا، جہاں بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستانی معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ، نمائش میں پہلی بار پاکستان کے قیمتی جواہرات اور زیورات کی خصوصی نمائش بھی ہوگی۔ صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے یہ ایونٹ اہم کردار ادا کرے گا۔
گزشتہ نمائشوں میں 650 سے زائد غیر ملکی مندوبین اور 148 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہو چکے ہیں، اور اس سال اس سے بھی زیادہ شرکت کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
HEMS 2025 پاکستان لاہور.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبے زیر بحث آئے۔
جے پی مورگن سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی اور پائیدار ترقی کو معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت اور منڈیوں و شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسی تناظر میں، سینیٹر اورنگزیب نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (USDFC) کے قائم مقام سی ای او ڈیَو جگدیسن سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون، ریکوڈک منصوبے اور دیگر سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی حکام کی شرکت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کی وسعت پر زور دیا۔
آئی ایم ایف کے پینل مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے علاقائی تجارت کی اہمیت اور معیشت کی برآمدی ترقی کی طرف منتقلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی ٹی شعبے کو "گیم چینجر" قرار دیتے ہوئے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل نظاموں کے انضمام پر زور دیا۔
اس کے علاوہ، وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے مضبوط اقتصادی اشاریوں اور حالیہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا۔ کراچی ایئرپورٹ منصوبے میں تیزی اور ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔