پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن، حارث روف سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں اپنے جوہر دکھانے کی کوشش کی۔
پیر کی دوپہر چلچلاتی دھوپ میں نیشنل اسٹیڈیم سے ملحق گراؤنڈ پر قومی کرکٹرز کی مشقیں جاری رہیں۔ کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد بھی پریکٹس کے لیے پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی تھی۔
دوسری جانب انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر حارث روف بھی ایکشن میں آگئے۔ اتوار کی شب حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے پریکٹس سیشن میں ہلکے ردھم کے ساتھ بولنگ کی تھی، قوی امکان ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے بولنگ کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں؛ پی آئی اے بین الاقوامی ٹیموں کو کون سی سفری سہولیات فراہم کرے گی؟
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پیر کو مشقیں کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔ چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپیئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
دریں اثنا، افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی کے تحت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مرکزی عمارت کے شیشوں کو مختلف رنگوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پریکٹس سیشن کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
مزید :