صائمہ قریشی نے اپنے خلاف تنقید کا جواب دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے عورت کی کمائی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پرشدید تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک پوڈ کاسٹ میں جو بیان دیاتھا وہ بہت زیادہ وائرل ہوگیا ہے اور لوگوں کو اس بیان سے بہت سی شکایتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ 30 سیکنڈ کے وائرل ویڈیو کی جگہ 40 منٹ کا پورا انٹڑویو دکھیں تو زیادہ مناسب ہے جس میں وضاحت کے ساتھ ہر چیز کو بیان کیا گیا ہے۔
ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس بات کو بیان کرنا چاہتی تھیں کہ بعض اوقات خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، خاص طور پر جب وہ گھر کی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ مالی طور پر بھی خود مختار ہوں۔
صائمہ قریشی نے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا اور لوگوں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ خواتین کو کمانا نہیں چاہیے۔ بلکہ، وہ ہمیشہ خواتین کی مالی خودمختاری کی حمایت کرتی آئی ہیں اور اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ہر عورت کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔
اس موقع پر اداکارہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پیسے کما کر گھر میں لاتی ہوں تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں انہیں خرچ کہاں کروں اور بچت کہاں کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ عورت کا کام ہے گھر داری کرنا، مجھ سمیت بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی زندگی میں بہت سارے مسائل ہیں اور بہت سی مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے عورتیں گھر سے باہر کمانے کے لیے نکلی ہیں، جو بہت اچھی بات ہے
اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب خواتین اپنے خاندان اور بچوں کی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ کام کرتی ہیں، تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات دو مختلف موضوعات ہیں، ایک طرف جہاں خواتین کا مالی طور پر خودمختار ہونا ضروری ہے، وہیں دوسری طرف انہوں نے یہ کہا کہ بعض اوقات عورتوں کی کمائی میں وہ ”برکت“ نہیں ہوتی جو مردوں کی کمائی میں ہوتی ہے۔
صائمہ قریشی نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی مثال بھی دی جو ایک کامیاب کاروباری خاتون تھیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو کام کرنے سے منع نہیں کر رہیں بلکہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ بعض اوقات خواتین کو مالی طور پر خودمختاری کے باوجود کچھ مشکلات پیش آتی ہیں تو پھر لڑائی کس بات کی۔
View this post on InstagramA post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
یاد رہے کہ اس سے قبل، صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ مرد کی کمائی میں برکت ہوتی ہے، جب کہ عورت کی کمائی میں وہ برکت نہیں ہوتی۔ اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
مزیدپڑھیں:رواں سال سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ اہم پیشگوئی کردی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی کمائی میں ان کا کہنا انہوں نے کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔