والدین سے ملاقات کرنے پہنچ گیئں۔۔ کیا کریتی سینن 9 سال چھوٹے لڑکے سے شادی کرنیوالی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی ڈیٹنگ اور شادی کی خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔
ان سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ، اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جبکہ حال ہی میں کریتی اور کبیر کو دہلی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
زرائع کی مانیں تو ان کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ، دہلی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے گئی ہیں۔ لیکن ابھی تک جوڑے کی جانب سے کچھ بھی کہا نہیں گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 34 سالہ کریتی سینن بزنس فیملی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ رواں سال ہی شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کے آپس میں رومانوی تعلقات ہیں۔ اس سے قبل دونوں کو ساتھ میں گھومتے پھرتے اور ہوٹلز میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:صائمہ قریشی نے اپنے خلاف تنقید کا جواب دیدیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رواں سال 22لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبۂ سندھ میں 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کے لیے سپورٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے 55 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے اور اس کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بروقت فراہمی نہایت ضروری ہے، 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بروقت کاشت ممکن ہو سکے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے تاکہ فصل کی بوائی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
اِن کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار جبکہ ڈیش بورڈ کو خودکار ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔