پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نیشنل سیونگ سینٹر نے 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا 7 لاکھ کا نقد انعام جیتنےوالےخوش نصیب کا بانڈ نمبر 633542 ہے،جبکہ دوسرےدرجے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیب کے بانڈ نمبرز 116352، 223214 اور 727137 ہیں ۔ جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔
ٹیکس کٹوتی کے نئے قوانین
پرائز بانڈ کے جیتنے والوں کو اپنی جیتی ہوئی رقم پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس فائلرز کے لیے جیتی ہوئی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران 5 ماہ بعد کھول دیا گیا
ناران(نیوز ڈیسک)سیاحوں کیلئے خوشخبری، خوبصورت مقام ناران کو 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد کھول دیا گیا۔
ناراں میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے
مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت