پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کاکردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم نے امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چین امریکا مسابقت میں پاکستان کی پوزیشن مختلف ہے، پاکستان موجودہ تقسیم بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہم نے امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چین امریکا مسابقت میں پاکستان کی پوزیشن مختلف ہے، پاکستان موجودہ تقسیم بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کرے گا، امریکی صدر ٹرمپ ڈیل میکر ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ورلڈ افیئر کونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ سمیت تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اور سلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پُرامن پڑوسی کی ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین پیپلزپارٹی پل کا کردار ادا
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔