ٹھیلہ مافیا کے باعث مکین پریشان ہیں ،یوتھ ویلفیئر سوسائٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویژن رجسٹرڈ کے قانون مشیر شفیق احمد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یونٹ نمبر 11 لطیف آباد مسٹر برگر سے لیکر مصطفی جامعہ مسجد تک روڈ بلاک ہے اور ٹھیلہ مافیا نے روڈ کے بیچ میں کھڑے ہوکر اپنا کاروبار کررہے ہیں اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو ایمبولینس کے لئے راستہ نہیں ہے جسکی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ بلدیہ کی انکروجمینٹ فورس کے ہوتے ہوئے کاروئی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔شفیق احمد نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال میمن۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن میونسپل کمشنر ظہور لکھن اور اسسٹنٹ کمشنر لطیف اباد جناب سعود احمد خان بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد کے میں بازار والے روڈ کپڑا مارکیٹ اور مصطفی جامعہ مسجد چوک سے فوری طور پر غیر قانونی انکروچمنٹ کو ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک اور پیدل چلنے والے لوگوں کو جو دشواری کا سامناہورہا ہے وہ حل ہوسکے۔
انجمن تاجران سندھ کی ڈکیتی پراحتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری جنرل سیکرٹری امجد آرائیں و دیگر عہدیداران نے اناج منڈی کے تاجر فاروق سبحانی کے منشی انیس قریشی سے قاسم آباد میں ریکوری کے دوران نسیم نگر تھانے کی حدود میں 8 لاکھ20 ہزار روپے کی رقم،دو موبائل فون اور پرس چھین لینے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، صارفین شدید پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے، صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی کم رفتار کے باعث ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور
آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی بنیادی وجہ سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی ہے جو تاحال درست نہ ہو سکی۔ پی ٹی سی ایل نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے اور شام کے اوقات میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار بہتر کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم فالٹ مکمل دور ہونے کا کوئی وقت نہیں بتایا جا سکتا۔ حکام کے مطابق زیر سمندر کیبلز کی مرمت کے لیے خصوصی جہازوں اور سازگار موسمی حالات کی ضرورت ہے، جس کے باعث مرمت میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔