حب انڈسٹریل سیکٹرکا پانی کی عدم دستیابی پر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) حب کے صنعتی شعبے نے پانی کی قلت کے خلاف جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کیلئے حب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے اور انکا کہنا ہے کہ کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اس لئے بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداواری سرگرمی انجام دینے سے قاصر ہے۔ایوان صنعت وتجارت حب کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اپنی شکایات مقامی حکومت تک پہنچانے میں تمام ذرائع استعمال کئے لیکن بدقسمتی سے یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے ،پانی کے بغیرصنعتی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہے۔ترجمان نے کہا کہ حب صنعتی شعبہ کاروبار کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتا ہے جو علاقائی اور قومی معیشت دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پانی کی عدم فراہمی نے نہ صرف فیکٹریوں کے کام کو متاثر کیا ہے بلکہ مزدوروں اور مقامی رہائشیوں کی روزگار کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔حب کے صنعتکاروں نے کہا ہے کہ جب تک پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی، صنعتی پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری حل تلاش کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر اب شہری دارالحکومت کی مختلف چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس فوری حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک افسر حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم میں نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوسرے مرحلے میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی فورٹین اور فارن آفس چیک پوسٹس پر سہولت والی گاڑیاں کھڑی ہوں گی جہاں سے پرمٹ ملے گا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک حکام کے مطابق جو شہری بغیر لائسنس گاڑی چلا رہے ہوں گے انہیں موقع پر ہی پرمٹ دے دیا جائے گا۔ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس مہم کے باعث اسلام آباد میں لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی تعداد 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جس سے سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوا اور حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔
حمزہ ہمایوں نے کہا کہ پولیس نے دو ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کے کاغذات چیک کیے۔ پہلے صرف 56 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس تھا جو اب بڑھ کر 80 فیصد ہو گیا ہے۔ یعنی اب زیادہ تر گاڑیاں تربیت یافتہ افراد چلا رہے ہیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز