Jasarat News:
2025-07-26@13:33:00 GMT
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ آج منگل صبح 11 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں ملکی کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 25 جولائی کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور بیرونی سرمایہ کاری پر حکمت عملی کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر ماہرین کی تعیناتی اور سرکاری اداروں کی رائیٹ سائزنگ کے ایجنڈے پر پوری شدت سے عمل جاری ہے۔ اجلاس میں تکنیکی ماہرین کی 15 آسامیوں پر تعیناتی کی کامیاب تکمیل اور مزید 47 آسامیوں کی تعیناتی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں وفاقی وزرائ احسن اقبال، احد خان چیمہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اور حکومت کی جانب سے مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم پیشرفت پر بات چیت کی۔