پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مینا خان آفریدی کی 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمے میں گرفتار نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے: کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ مینا خان آفریدی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالے سے استدعا کی کہ انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، اسلام آباد پولیس اور دیگر فریقین سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔
بعدازاں عدالت نے صوبائی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
bail meena khan afridi peshawar high court ضمانت مینا خان آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت
پڑھیں:
فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی
پاکستان کے معروف اسلامی بینک، فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حبیب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور تعلیم کے فروغ و معاشرتی ترقی کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ حبیب یونیورسٹی سائنس اور آرٹس کا ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے، جو نوجوان قائدین اور مفکرین کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے۔
اس موقع پر فیصل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کے ہمراہ یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا اور حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم کے فروغ، ادارہ جاتی استحکام اور دیرپا باہمی اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔
یہ ملاقات فیصل بینک کی موثر شراکت داریوں پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے جو دیرپا معاشرتی اقدار پیدا کرتی ہیں۔ جامع سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے اپنے وژن کے تحت فیصل بینک کا حبیب یونیورسٹی سے تعاون اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ تعلیم ہی ترقی اور مساوات کا ایک بنیادی ستون ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد یونس نے کہا، ”ہماری خدمات صرف بینکنگ تک محدود نہیں، بلکہ ہمارا مقصد ایک باشعور، مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہے۔ حبیب یونیورسٹی جیسے اداروں کی معاونت کے ذریعے ہم انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور معاشرے میں مثبت اور پائیدار اثرات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔“
حبیب یونیورسٹی کے صدر واصف اے رضوی نے فیصل بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا، ”ہم تعلیم اور سماجی ترقی کے حوالے سے فیصل بینک کی معاونت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ معاونت اس مشترکہ یقین کو تقویت دیتی ہے کہ تعلیمی اداروں اور دیگر اداروں کے مابین پائیدار شراکت داری مستقبل کی نسلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور طویل المدتی قومی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔“
ایسے اقدامات کے ذریعے فیصل بینک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ایسے اداروں سے تعاون کررہا ہے جو تعلیم، ترقی اور طویل المدتی سماجی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔
اشتہار