چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی کی جانب سے دیے جانے والے مہنگے باکس کے بجائے عام شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا وی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس محسن نقوی نے ٹھکرا دیا۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں پر مشتمل وی آئی پی لگژری باکس مختص کیا تھا تاہم پی سی بی چئیرمین نے پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے اور بھارٹی میڈیا بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، جو عوام کے ساتھ جڑے رہنے اور اشرافیہ کی مراعات کو مسترد کرنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
شائقین کرکٹ پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو کل سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ وہیں محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں قابل تعریف اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کےحوالے سے اہم پیش رفت
چودھری شجاعت حسین نے ملک میں مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔