ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدارکے مزید انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)امریکی قدامت پسند مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ کے دست راست ایلون مسک ان کے تیرہویں نومولود بچے کے والد ہیں جسے خفیہ طور پر 5 ماہ قبل جنم دیا گیا تھا۔ سینٹ کلیئر نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے جہاں ان کے 11 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ماضی میں طنزیہ نیوز سائٹ دی بیبلون بی سے وابستہ رہ چکی ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ راز اس لیے رکھا تاکہ ہمارے بچے کی رازداری اور حفاظت برقرار رہے تاہم حالیہ دنوں میں یہ واضح ہو گیا کہ ٹیبلوئیڈ میڈیا اس خبر کو افشا کرنے کے لیے تیار ہے چاہے اس سے کسی کو بھی نقصان پہنچے۔سینٹ کلیئر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ہمارے بچے کی رازداری کا احترام کیا جائے اور غیر ضروری مداخلت سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب ایلون مسک جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ہیں، انہوں نے اس معاملے پر کوئی براہِ راست ردِعمل نہیں دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ زمینی حملہ غزہ کی پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا، مزید ہلاکتیں اور مزید تباہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ یورپی کمیشن میں غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پُرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں لگانا شامل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ان اقدامات سے واضح ہو جائے گا کہ یورپی یونین غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
Post Views: 5