بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، صوابی جلسے میں مجھ سے غلطی ہوئی کہ اٹھ کر ہاتھ ہلا دیا، میرے ہاتھ ہلانے سے نظم وضبط کی خلاف ورزی ہوگئی، سلمان اکرم راجا کو سفارش پرعہدہ ملا ہے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف توہین آمیز بیان دیئے گئے، کوئی توہین آمیز بیان دے گا تو جواب تو ملے گا، میرٹ پر فیصلہ ہوتا تو سلمان اکرم راجا کوعہدہ ہی نہیں ملتا، سلمان اکرم راجا 8 ماہ قبل پارٹی میں شامل ہوئے اور پارٹی کا سیکرٹری جنرل بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم پنجاب میں ایک جلسہ تک نہیں کروا سکے، سلمان اکرم کی تعیناتی بھی مجھے ہٹائے جانے جیسی ہے، صوابی میں تقریر کا موقع نہ دینا غیراخلاقی حرکت تھی، مجھے بار بار رگڑا دیا گیا، مجھے گرانے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف یکطرفہ طور پر چار توہین آمیز بیان دیئے گئے۔
ایم این اے نے کہاکہ پی ٹی آئی میڈیا میرے خلاف گالم گلوچ پر اتر آیا ہے، مجھے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، بانی سیغلط فیصلے کروانے والوں کو قیادت نہیں کہہ سکتے، کچھ لوگ بانی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں، یہ لوگ ایک محاذ پر بھی پارٹی کو کامیابی نہیں دلوا سکے، یہ ہر ایک کو اپنا فرماں بردار بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل پابند سلاسل ہیں، رٹے رٹائے جملے بانی کے کانوں میں انڈیلے جا رہے ہیں، کچھ لوگ اپنی قربت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، حقائق بتا دیئے تو کارکن موجودہ قیادت کا منہ نہیں دیکھیں گے، عمران خان کو قبضہ مافیا کے چنگل سیچھڑانا ہے، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت قومی اسمبلی سلمان اکرم رہے ہیں
پڑھیں:
سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسپتال میں زیر علاج پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی کی صحت اور علاج سے متعلق صورتحال کے پیش نظر سلمان اکرم راجا اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سینیئر پی ٹی آئی رہنما کی خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو میں پارٹی امور اور تازہ سیاسی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں جن میں فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل تھے، نے بھی شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد انہوں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔
فواد چوہدری نے اُس موقع پر کہا تھا کہ جب پاکستان عالمی سطح پر اہم کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ایسے میں ملک کے اندر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سابق رہنما سنجیدگی کے ساتھ متحد ہو کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلا کر کامیابی حاصل کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سلمان اکرم راجا سیاسی صورت حال شاہ محمود قریشی ملاقات وی نیوز