Nawaiwaqt:
2025-07-26@13:59:05 GMT

چین سے 11 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

چین سے 11 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ گئیں

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 19 فروری کو الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گی، جو ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں، جو ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ 16 الیکٹرک بسیں کراچی سےلاہور کچھ دنوں میں پہنچ جائیں گی ، پہلے فیز میں 27 الیکٹرک بسوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 19 فروری کو الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گی۔الیکٹرک بسوں کا چارجنگ اسٹیشن گرین ٹاون ہوگا .

ایک بس میں 60 مسافر سفرکرتے ہیںکمپنی تمام بسیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کرے گی جبکہ فیصل آباد اور بہاولپور کیلئے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ، جو کہ پنجاب بھر میں ماحول دوست اقدام کو مزید وسعت دینے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک بسوں

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ

لاہور:

لاہورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم کمزور پڑنے  سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سسٹم کے اثرات کم ہونے کے سبب بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج موسم عمومی طور پر خشک رہے گا اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات نے حبس میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

اس تناظر میں واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)، بلدیہ عظمیٰ لاہور اور محکمہ ہاؤسنگ نے بروقت انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے اور شہری ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
  • محکمہ تحفظ ماحول کا فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی ’’ای میپنگ‘‘ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • ماحول دوست توانائی کی طرف سفر سے واپسی ناممکن، یو این چیف