گریڈ 17 اوربالا افسران کو بیوی، زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکرنا ہونگے، سول سرونٹس ترمیمی بل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی42: وفاقی حکومت نے بے تحاشا جائیدادیں بنانے والے سرکاری افسروں پر گرفت کرنے کے لئے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے سخت نوعیت کی پابندی عائد کر دی۔سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے بل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
گزشتہ روزقومی اسمبلی میں سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔
سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، گریڈ 17 اوربالا افسران شریک حیات اورزیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکریں گے، اس کے علاوہ اپنے غیرملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئرکریں گے۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
بل کے تحت تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ ڈیجیٹل فائل کی جائیں گی جوپبلک ہوں گی، انکشافات عوامی مفادات اورشخص کی پرائیویسی اورسکیورٹی کا توازن مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے، یہ ترمیم معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت ہے۔
ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، ایڈریس، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خطرے پر مبنی تصدیق کیلئے ضروری وسائل اورفریم ورک فراہم کیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت
ترمیم بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق ترمیم کا مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اثاثہ جات کا اعلان یقینی بنانا ہے اور ترمیم کا مقصد ہے گریڈ17 سے 22 کے عہدیداران کے ملکی وغیرملکی اثاثے عوام کیلئے قابل رسائی ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیش کیاگیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سول سرونٹس ایکٹ
پڑھیں:
کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ کنزیٰ بنت سکندر رول نمبر 321039 نے ٹوٹل 1100 میں سے 987 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
دوسری پوزیشن تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کی طالبہ عبیرہ کمال بنت انور کمال رول نمبر 317002 نے 974 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ ثناء بنت محمد اشرف رول نمبر 321046 نے 968 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 651 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27 ہزار 707 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 974 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 43.22 فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 243 امیدوار اے ون گریڈ، 1202 اے گریڈ، 2262 بی گریڈ، 3879 سی گریڈ، 4071 ڈی گریڈ میں اور 317 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ دیکھے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں مختلف گروپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔