تہران یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی 18 ٹاپ خواتین محققین کی فہرست جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرنوش فریدبود اور ڈاکٹر فرزانہ شیمیرانی، فیکلٹی آف سائنس کی ممبران اور تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر فریشتہ رشچی، دنیا کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے محققین کی فہرست میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تہران یونیورسٹی نے اپنی 18 ٹاپ خواتین محققین کی فہرست جاری کی ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے محققین کی فہرست میں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسلامک ورلڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ نے تہران یونیورسٹی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر 18 ٹاپ خواتین محققین کی جاری کردہ فہرست سے آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرنوش فریدبود اور ڈاکٹر فرزانہ شیمیرانی، فیکلٹی آف سائنس کی ممبران اور تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر فریشتہ رشچی، دنیا کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے محققین کی فہرست میں شامل ہیں، جنہیں ایلسیویئر اسٹینفورڈ نے 27 سال (1996-2023ء) کی مدت کے لئے شائع کیا۔ اسی طرح ویب آف سائنس (WoS) کے مطابق ڈاکٹر زہرہ امام جمعہ، ڈاکٹر مریم سلامی، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ نیچرل ریسورسز، ڈاکٹر اکرم حسینیان سراجیلو، فیکلٹی آف ٹیکنالوجی، ڈاکٹر فاطمہ یزدیان اور ڈاکٹر رقیہ قاسم پور، فیکلٹی آف انٹر ڈسپلنری سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز، ڈاکٹر ریحانہ لونی، فیکلٹی آف گورننس، بھی 10 سال کی مدت (2014-2024ء) کے دوران دنیا کے اعلیٰ درجے کی محققین میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، شعبہ کیمسٹری کی ڈاکٹر سپیدہ خوئی، ڈاکٹر ہدیہ ساجدی اور ڈاکٹر میترا موسوی بھی ایلسیویئر اسٹینفورڈ کے 2023ء میں اعلیٰ درجے کے بین الاقوامی محققین میں شامل ہیں۔ اسی طرح ہیومینٹیز، سوشل سائنسز، آرٹ اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں ڈاکٹر بیتا مشایخی، ڈاکٹر الٰہہ حجازی، ڈاکٹر رضوان حکیم زادہ اور ڈاکٹر نرگس سادات سجادیہ، نیرز فیکلٹی آف سائیکالوجی اینڈ ایجوکیشنل سائنسز میں ڈاکٹر سہیلہ صدیقی، قانون اور سیاسیات کے شعبے میں پروفیسر الہٰہ کولائی، 2013ء سے 2014ء تک قومی سطح پر سب سے زیادہ پڑھے جانے والے محققین میں شامل ہیں۔تہران یونیورسٹی کی 18 خواتین محققین کا عالمی سطح پر سرفہرست قرار پانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمنوں کے پروپیگنڈوں کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محققین کی فہرست خواتین محققین بین الاقوامی میں شامل ہیں اور ڈاکٹر کے مطابق
پڑھیں:
فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر، ایمبیسیڈر یوسف ایم الدوبی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، اور کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے مؤثر تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
یوسف الدوبی نے 19 سے 22 اپریل تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا، جو ان کی بطور نمائندہ خصوصی پانچویں آمد ہے۔ اس دوران انہوں نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون، اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
پاکستانی حکام نے او آئی سی کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارتی جارحانہ رویے کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مسلم اُمّہ اور او آئی سی کی حمایت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں، اور وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
او آئی سی نمائندہ خصوصی کا دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسلم قیادت کی ترجیحات میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی ایمبیسیڈر یوسف ایم الدوبی فلسطین کشمیر