چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمدمظفر ،وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ یوسی 6میں ابن صفی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین نا ظم آ با د ٹاؤن سید محمد مظفر کا وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کا دورہ، یونین کمیٹی نمبر 06 میں ابنِ صفی پارک فردوس کالونی میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔اس پارک میں بچوں کے لئے جھولے، کنوپی، بینچیں، پھولدار تختے اور روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جو علاقہ مکینوں کے لئے بہترین تفریح کا با عث بنیں گے۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد ٹاون کی تباہ حال پارکس و پلے گراؤنڈ کو مرحلہ وار تزئین و آرائش کر کے بحال کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز کے نزدیک تفریح کے بہترین مواقع حاصل ہوسکیں انہوں نے یونین کمیٹی نمبر 03میں جاری پیور بلاک کے زریعے گلیوں کی پختہ کاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا دائرہ کار اب گلی محلوں تک پہنچا دیا گیاہے،دستیاب وسائل میں منصفانہ بنیادوں پرعوام کو ذیادہ سے ذیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سید محمد مظفر نے متعلقہ عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلیوں کو پختہ کرنے کے لئے میٹریل کا خاص خیال رکھتے ہوئے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ مظبوط پائیدارگلیوں اور راہ گزر کی تعمیر کی جاسکے۔ اور عوام لمبے عرصے تک ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان گلیوں کی تعمیر میں اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کہ برسات کے موسم میں میں ان تعمیر شدہ گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہو۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ناظم ا باد ٹاون چیئرمین ناظم کہا کہ

پڑھیں:

کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے 9 ٹاؤنز چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر کی کارکردگی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ تعلیم،صحت، عوامی خدمت اور تعمیر وترقی میں مقابلہ ہو لیکن پیپلزپارٹی کا ان کاموں سے کوئی تعلق نہیں، اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود ہمارے تمام ٹاؤنز میں تعمیر وترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے ٹاؤن، یوسیز کو فنڈز دے۔ فارم 47 والی حکومت اور قبضہ میئر شپ کو تسلیم نہیں کرتے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے تو شروع ہو جاتے ہیں لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے، کراچی کو لوٹنے و تباہ و برباد کرنے والا وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ اب مزید نہیں چلے گا۔ سسٹم کو اب خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کے تحت پارک بارہ دری بلاک Aمیں نارتھ ناظم آباد کے عوام کے لیے تکمیل شدہ اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب و پریس بریفنگ اور ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہاؤس چورنگی سے نیو کراچی نمبر 3 تک نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور نیو کراچی میں معروف نعت گو شاعر اعجاز رحمانی کے نام سے منسوب سڑکوں کا افتتاح کیا۔    

متعلقہ مضامین

  • احمد خان چھٹو کراچی انٹر بورڈ میں ناظم امتحانات مقرر
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام