لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے وہ کہتے ہیںکہ شبانہ روز محنت کریں سب ٹھیک ہو جائے گا تو پہلے تو آپ کو شبانہ روز محنت کرنی پڑے گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹس کیسے بڑھیں گی؟ ایکسپورٹس اس طرح بڑھیں گی کہ آپ کی لاگت کم ہو اور وہ کم نہیں ہو سکتی۔ 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک پروگرام اس پر بھی کریں کہ جب سے حکومت آئی ہے اس سے لیکر آج تک کتنے ارب یا کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی نوید سنائی جا چکی ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے کہ اس پر عمل کیسے ہو گا،یہ جو ایم او یو سائن ہوتے ہیں یا یہ یقین دہانیاں ہوتی ہیں یہ کاغذ سے باہر کیوں نہیں آتی ہیں؟، یہ ایک ریسرچ بیسڈ سوال بھی ہے۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ جہاں تک اعدادوشمار کا تعلق ہے ہم نے بارہا اسی پروگرام میں بات کی کہ معیشت میں استحکام آیا ہے، جب ہم بات کرتے ہیں کہ لوگوں تک اس کا فائدہ کب پہنچے گا تولوگوں تک فائدہ استحکام سے نہیں پہنچے گا، زر مبادلہ کے ذخائر کی بات کریں تو ان میں اپنے کوئی بھی پیسے نہیں ہیں، دوست ممالک سے جو پیسے ہم رول اوور کراتے چلے آ رہے ہیں وہ پیسے پڑے ہوئے ہیں۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا وہ کہتے ہیں نا کہ ستتر سال ہیں، دائرے کا سفر ہے اور ہم ہیں دوستو توہم گھومتے پھرتے ہیں، یہاں اس ملک تجربے بہت زیادہ اچھے ہوئے ہیں، بہر حال چونکہ پرائم منسٹر نے کہا ہے تو میں تو پھر یہ کہوں گا کہ جناب آپ نے تنخواہ دار طبقے پر جو سب سے زیادہ ٹیکسوں کی بھرمار کی ہوئی ہے اس اچھی اکانومی کا سب سے پہلا اثر تو یہ دیں نہ کہ بجٹ میں ہمارے ٹیکس واپس کریں، پچھلے سال والے ہی کر دیں۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ سب اس پر خوشیاں منا رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک ہو گئی ہے، اگر یہ ٹھیک ہو گئی ہے تو اس کے اثرات دیکھیں، اثرات اس وقت تک نہیں آئیں گے جب تک معیشت صحیح معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، اکانومی کا پہیہ تب چلے جب لوگوں کو روزگار ملے،اکانومی کا سائز بڑھے۔ ایکسپورٹس بڑھیں۔ ان چیزوں پر بھی کام کرنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 دورہ واشنگٹن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی۔

 عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے سٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔

سندر: دلہے کی گاڑی کے پیچھے گاڑی کیوں چلائی؟ ٹی ایل پی رہنما پر بیوی، بیٹا سمیت فائرنگ

 محمد اورنگزیب نے پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

دنیا کا وہ واحد ملک جہاں رواں سال پہلا اے ٹی ایم متعارف کروایا گیا

 اس کے علاوہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

 بعد ازاں سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ظہرانے پر ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے شرکاء کو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں بارے آگاہ کیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

 اس سے پہلے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کر کے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • عدالتیں توٹوٹ چکی، اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹا تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے: اعتزاز احسن
  • ٹیرف میں کمی کا امکان، فی الحال ہم چین کے ساتھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
  • پانی چاروں صوبوں کا ہے، اس کے حامی اور مخالف بھی ہیں
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • مقبوضہ کشمیر میں نہتے سیاحوں پر گولیوں کی بوچھار، 20 سے زیادہ اموات کا خدشہ
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی