تنخواہوں میں ازخود اضافہ :وفاقی حکومت نے نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں ازخود اضافے پر نیپرا کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔چیئرمین نیپرا اور نیپرا ممبران نے ازخود تنخواہوں میں تقریباً 3 گنا اضافہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کےلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔
چیئرمین نیپرا اور ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 20 سے 22 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کے مطابق نیپرا سے تنخواہوں میں اضافے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
سیکرٹری کابینہ کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے، نیپرا کو تحریری طور پر وضاحت دینا ہوگی کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ تمام ریگولیٹری ادارے وزیراعظم یا کابینہ کے ماتحت آتے ہیں۔
حسد اور تعصب کی عینک اتاریں،مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں: عظمیٰ بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گزشتہ روز سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم آج اس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے گر گئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2058 روپے کم ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 3668 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کے بڑے اضافے کے بعد مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے اور آج طلب و رسد کے فرق کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ صرف ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل ممکن ہے۔