پارلیمنٹ میں بیٹھے جعلی لوگ عوامی مفادکے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں، اسدقیصر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت میں ڈیل نہیں کریںگے، ملک میں صرف اور صرف آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں جعلی لوگ بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی کرتے ہیں۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں رول آف لا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں وہی لوگ بیٹھیں جو آپ کے منتخب کردہ ہوں، فارم 47 کے جعلی لوگ پارلیمنٹ میں نہ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو عوامی مفادات کے برعکس قانون سازی کرتے ہیں، جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو پیکا ایکٹ پاس کرتے ہیں، جب جعلی لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں تو ناجائز 26 ویں ترمیم پاس کرتے ہیں۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان جھکیں گے نہ ہی ڈریں گے، بانی پی ٹی آئی کھڑے ہیں، اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے
اسد قیصر نے کہا کہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم صرف ایک اللہ کے سامنے جھکیں گے، پاکستان کو ہم سب نے ملکر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک قائداعظم کا پاکستان بنے گا، ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہوگی، ہم طلبہ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس تحریک میں صفِ اوّل کا کردار ادا کریںگے۔
مزیدپڑھیں:گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ
وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سیسلجھایا ہے۔وزیراعلی سندھ سیگورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، بھارت کسی بھی جارحیت کاسوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان کید اخلی استحکام میں تمام صوبے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے مزیدکہا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، سندھ اور پنجاب کیدرمیان تعاون ملکی ترقی کا ضامن ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر محمد راشد جی ایم سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ روڈن انکلیو پرموشن پر صدر آئی سی سی آئی کی مبارکباد اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل کا مودی کو مشورہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی3.52فیصد ہوگئی شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم