بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے، مغربی سسٹم کے تحت بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں خشک سالی کے بعد مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ انیس فروری یعنی آج سے بارش کرنے والا سسٹم داخل ہوکر بیشترعلاقوں میں بارش برسائے گا۔انیس اور بیس فروری کو دیر، سوات،چارسدہ اور پشاور، مری اورگلیات سمیت بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کوئٹہ اورزیارت میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انیس سے اکیس فروری کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی تیز اورچمک گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔شدید برفباری کی وجہ سے مری، گلیات اور ناران کاغان کی سڑکوں پر بندش اور پھسلن کی صورت میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے جبکہ 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 25 فروری کے بعد بھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج برفباری اور بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 2 روز میں گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلااع میں بارشیں ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔