کرکٹر صائم ایوب سے تعلقات کی خبروں پر ٹک ٹاکر کشف علی نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کشف علی نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
کشف علی اور صائم ایوب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں تھیں، تاہم اب ٹک ٹاکر نے ایک اور ویڈیو کے ذریعے وضاحت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صائم ایوب کے ساتھ ایک عام ویڈیو کی بنیاد پر من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
ٹک ٹاکر نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے حقیقی مسائل کو چھوڑ کر بے بنیادی خبریں عوام کو دکھائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے سنگین مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے ان خبروں کو جگہ دی جاتی ہے جن کا کوئی سر اور پیر نہیں ہوتا۔
کشف علی نے کہاکہ میری صائم ایوب کے ساتھ عام ویڈیو تھی، جس کی بنیاد پر بے بنیاد خبریں بنائی جارہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں ملک کا نظام ہی ایسا ہے، اس لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کشف علی اور صائم ایوب کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں مسکرا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعلقات ٹک ٹاکر ردعمل صائم ایوب قومی کرکٹر کشف علی وی نیوز ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعلقات ٹک ٹاکر صائم ایوب قومی کرکٹر کشف علی وی نیوز ویڈیو وائرل صائم ایوب نے کہاکہ ٹک ٹاکر کشف علی
پڑھیں:
ایک اور ماڈل بھارتی کرکٹر کے پیار میں 'دیوانی' ہوگئیں
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی رنر اَپ ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی جارحانہ بلےبازی نے خواتین میں مقبولیت کو تیزی سے بڑھادیا۔
ہندوستان کے رئیلٹی شو بگ باس 18 سے مشہور ہونیوالی کنٹسٹنٹ ایڈن روز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے شریاس ائیر کیلئے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار کردیا۔
ایڈن روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ذہن میں تو شریاس ائیر سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں اور اپنے آپ کو انکے بچے کی ماں سمجھتی ہوں، مجھے انکی عاجزی اور فوکس بہت پسند ہے"۔
مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں
واضح رہے کہ شریاس ائیر کی ٹیم پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہیں کوہلی کی رائل چیلنجر بنگلورو نے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا۔
مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں"
قبل ازیں بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں سچ ثابت ہوئیں تھی، دونوں 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کریں گے۔